Department of Veterinary Medicine (DVM)

Conferences/ Workshops /Seminars

Civic Engagement Project

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز ۔ فلاح و بہبود پراجیکٹ

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز لاہور امورِ حیوانات اور ویٹرنری سائنسز کے شعبہ میں ایشیاء کا قدیم ترین ادارہ ہے۔ آج اس ادارہ کا شمار نہ صرف ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے بلکہ تعلیم و تحقیق میں یکساں طور پر اس نے بین الاقوامی شہرت بھی حاصل کی ہے۔ تعلیم ہو یا تحقیق یا توسیعی کاوششیں ہوں، یونیورسٹی ہر شعبہ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ آج اس یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء پوری دنیا میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ویٹرنری یونیورسٹی ایک فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کر رہی ہے اس پراجیکٹ کے مشن مندرجہ ذیل ہوں گے:
1- عالمی معیار پر ہنرمند تعلیم دینا۔
2- انسانوں اور جانوروں کی صحت اور ادویات کی تعلیم دینا اور تحقیق کرنا۔
3- یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے باہر تعلیمی اور تربیتی پروگرام مرتب کرنا۔
4- تعلیم اور تربیتی پروگرام کے ذریعے لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنا۔
پراجیکٹ کا پسِ منظر:
سماجی فلاح وبہبود کا مقصد کمیونٹی کی خدمت کر کے معاشرے میں سماجی و معاشی بہتری لانا ہے۔ نوجوان طبقہ کے ذریعے معاشرے کے مسائل حل کرنا ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی میں طلباء کی سماجی نشونما کیلئے کلب تشکیل دئیے گئے ہیں جو کمیونٹی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کلبز کے ذریعے یونیورسٹی کے طلباء ویٹرنری پروفیشن کو اجاگر کرنے کیلئے فارمرز اور پبلک کیساتھ مختلف اصلاحی و تربیتی پروگرامز منعقد کرتے ہیں۔ یونیورسٹی ھذا میں مندرجہ ذیل کلب خدمات سر انجام دے رہے ہیں:
1- Savers
2- Vets. Care
3- Vet. Crescent
4- Blood Donar
5- Natak Mandli
یونیورسٹی کلبز عیدالاضحی پر جانوروں کے علاج و معالجہ اور ویکسینشن کے کیمپ منعقد کرتے ہیں۔ یونیورسٹی نے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی کیمپ منعقد کیے ہیں۔ ان کا مقصد سیلاب زدگان کی مدد کرنا اور ان کے مویشیوں کا علاج و معالجہ کرنا تھا۔
PROJECT LAYOUT
UVAS-UMN سماجی فلاح و بہبود پراجیکٹ کا مقصد یونیورسٹی طلباء و طالبات کے ذریعے سکولوں کے طلباء و طالبات کو معاشرے کے سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاکہ ان مسائل کو بہتر حکمتِ عملی کے ذریعے حل کیا جائے۔ پھر ان طلباء و طالبات کے ذریعے ان کے خاندانوں، رشتہ داروں، دوستوں اور عوام تک آگاہی دلانا ہے۔ اس پراجیکٹ میں 10 یونیورسٹی طلباء و طالبات، 25 سکول کے طلباء و طالبات دیں گے۔ لاہور کے اردگرد کے دیہی علاقوں سے 5 سکول منتخب کیے جائیں گے۔ ان 25 سکول طلباء و طالبات سے ہر طلباء مزید 20 طلباء کو تربیت دے گا۔ سکول کے طلباء اور تربیت حاصل کرنے والوں کی UVAS سٹوڈنٹ کلب میں رجسٹریشن کی جائے گی۔
اس پراجیکٹ کی اہم سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں:
1- ہائی سکول کے طلباء و طالبات کو لائیوسٹاک مینجمنٹ کی تربیت دینا۔
2- سکول کے طلباء و طالبات کے کلب کا قیام۔
3- یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے ذریعے یونیورسٹی کے اندر ویٹرنری فارمیسی کا قیام جس کو یونیورسٹی ہذا کے طلبا
چلائیں گے۔
4- مویشی پال حضرات کے لئے پوسٹ گریجوایٹ طلباء کے ذریعے UVAS 24/7 ایکسٹینشن سروس کا قیام۔
5- یونیورسٹی طلباء و طالبات کے کلب کے ذریعے سماجی سرگرمیوں کی سوشل مارکیٹنگ کیلئے ویب سائٹ کا قیام عمل
میں لانا ہے۔
6- یونیورسٹی طلباء اور Brooke Pakistan کے تعاون کے ذریعے Brick Kilns پر آگاہی کیمپ کا
انعقاد کرانا ہے۔
7- Dramatic Society کے ذریعے نوجوان طبقہ میں سماجی برائیوں کے بارے میں آگاہی دینا۔
8- رضا کار برائے انسدادِ بے رحمیِ حیوانات کی رجسٹریشن کرنا۔
اس پراجیکٹ سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے:
1- UVAS طلباء و طالبات کلب ایسی سرگرمیاں مہیا کرتے ہیں جو کمیونیٹی میں باہمی تعلقات استوار کرتی ہیں۔
ان کلب میں شمولیت طلباء میں عوام کی مدد کرنے کاجذبہ پیدا ہو گا۔
2- ہائی سکولوں کے طلباء و طالبات کے ذریعے معاشرے میں نوجوان طبقہ کی سماجی و معاشی مسائل حل کرنے میں
اہمیت اجاگر ہو گی اور اسطرح معاشرے میں مثبت اثرات پیدا ہوں گے۔
3- کلب ایسے تربیتی مواقع مہیا کریں گے کہ طلباء اپنی پڑھائی کے علاوہ بھی ان کی سرگرمیاں سر انجام دیں سکتے
ہیں۔
4- کلب کے ذریعے طلباء و طالبات کواپنے دوستوں اور ایسے لوگوں سے ملنے کے مواقع ملیں گے جو کہ معاشرے
کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔
5- کلب میں شمولیت سے طلباء و طالبات میں لیڈرشپ کی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔
6- معاشرے میں سماجی برائیاں جیسے تمباکونوشی، شراب نوشی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔
اس پراجیکٹ سے مندرجہ ذیل نتائج حاصل ہوں گے:
1- 500 طلباء کو تربیت ملے گی جو کہ اپنے معاشرے اورسکول میں بہتری لائیں گے۔
2- یونیورسٹی طلباء کے ذریعے UVAS فارمیسی کا قیام عمل میں آئے گا۔
3- معاشرے سے 50 رضا کار بطور "Animal Lovers" رجسٹریشن ہو گی۔
4- UVAS 24/7 ایکٹینشن سروس میں طلباء مویشی پال حضرات کو اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
5- اس پراجیکٹ کی ایک دستادیزی فلم تیار کی جائے گی۔

 

  • DSC 6795
  • 1005293 653026714725954 2076522488 N
  • 1017354 496631180406019 1146527373 N
  • 1069275 498228496912954 864894443 N
  • 1234
  • 5555
  • 970933 496631677072636 1781806058 N
  • DSC00136
  • DSC00139
  • DSC00150
  • DSC00469
  • DSC00474
  • DSC00640
  • DSC00705
  • DSC00728
  • 1
  • 2
  • DSC00133
  • IMG 7208
  • IMG 7251
  • IMG 7284
  • IMG 7329
  • DSC 6851
  • DSC 6853
  • DSC 6980